(ویب ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی کے تحفظ کی کوششوں کے معاملے میں معروف کار برینڈ ٹویوٹا کا بدترین درجہ رہا ہے۔
گرین پیس کی سالانہ آٹو موٹیو انوائرنمنٹ گائیڈ 2022نے رپورٹ جاری کی جس میں ٹویوٹا کو مسلسل دوسرے سال فہرست میں سب سے نیچے رکھا گیا۔یہ رپورٹ تمام مینوفیکچررز کی سپلائی چینز کو ڈیکاربونائز(decarbonize) کرنے، اندرونی دہن کے انجنوں (ICE) کو ختم کرنے، قدرتی وسائل کے استعمال کو کم کرنے اورگاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے کی کوششوں پر مبنی ہوتی ہے۔ فہرست میں جنرل موٹرز پہلے، مرسڈیز دوسرےاور وولکس ویگن تیسرے نمبر پر رہے۔
گرین پیس کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہونڈا، ٹویوٹا اور نسان اپنی فیکڑیوں کے جغرافیائی مقامات کی بنیاد پر تمام کار مینوفیکچررز میں سے موسمیاتی تبدیلی کی بے ضابطگیوں کا سامنا کرنے کے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ تینوں بڑے جاپانی برینڈز کو مستقبل میں ضرورت سے زیادہ سمندری طوفانوں، سیلاب، بلند درجہ حرارت اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔