(ویب ڈیسک )حافظ آباد پی ٹی آئی کے ایم پی اےاور چیرمین ٹیوٹا پنجاب مامون جعفر تارڑ نے اپنے ہی حلقے کے ایم این اے شوکت علی بھٹی پر خود کو قتل کروانے کی سازش کا الزام لگا دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے قتل کروانے کیلئے ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔
میاں مامون جعفر تارڑ چیئرپرسن ٹیوٹا نےاپنے خلاف سازش کا انکشاف پریس کانفرنس میں کیا،میاں مامون جعفر تارڑ ایم پی اے کا کہنا ہے کہ ایم این اے کی جانب سے مجھے قتل کرنے کی پلاننگ کی گئی ۔مجھے قتل کروانے کیلئے ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو افراد کا تعلق حافظ آ باد اور کچھ شہر سے باہر کے ہیں،دونوں ٹارگٹ کلر ایم این اے کے ڈیرے پر موجود ہیں۔
تاہم اب میاں مامون نے ایم این اے شوکت علی بھٹی کے اور ان کے والد کے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے ۔