(ویب ڈیسک) پاکستان کے علاقے جھنگ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان پیدل حج کے مبارک سفر پر نکل پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والےدو نوجوان اگلے سال حج مبارک کے لیے پیدل سفر پر نکل پڑے ہیں. دونوں نوجوانون222 کلو میٹر کا سفر کر کے مظفرگڑھ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دونوں نوجوان آج مولانا خالد مکی کے پاس مدرسے میں رکیں گے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ 8 ماہ میں اپنا سفر مکمل کرلیں گے تمام ضروری دستاویزات ساتھ لے کر چل رہے ہیں.جھنگ سے 12 دن میں مظفرگڑھ پہنچے ہیں رات کو راستے میں جو مسجد مل جائے وہاں رک جاتے ہیں اور اگلے دن پھر سے سفر شروع کرتے ہیں.
یاد رہے کہ جھنگ سے مکہ تک کا سفر تقریبا 5000 کلو میٹر کا ہے۔