والدین کیلئے خوشخبری ، یونیفارم اور کتابوں کی شرط ختم

Sep 10, 2022 | 15:15:PM

 (ویب ڈیسک)حکومت سندھ  نے  سکولوں  کی طرف  سے کتاب، کاپی، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی  عائد کردی ہے ۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق   نجی سکولوں کا  یونیفارم  پانچ سال تک بغیر اجازت تبدیل نہیں کیاجاسکتا، یونیفارم تبدیلی کے وقت ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن سے اجازت لازمی ہوگی۔

نوٹیفکیشن  میں  آرٹیکل 13کےتحت مستحق طالب علموں کو 10 فیصد رعایت بھی دینے کی تاکید کی گئی ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول  مالکان  صرف محکمہ تعلیم سے منظور شدہ فیس وصول کر یں گے ،سکول کی منظور شدہ فیس کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا جائے گا، طلبا اور والدین  کو  فیس اسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔

  حکومت سندھ کے حکم کے مطابق  کل بچوں کے 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم مہیا کرنا  ہر سکول پر لازم ہوگا ،سکول 3 ماہ تک فیس ادا نہ کر پانے والے طلباکو کسی قسم کی سزا اور جرمانہ نہیں کر سکتے  اور نہ ہی ایسے بچوں کو امتحان میں بیٹھنے سےروک سکتے ہیں ،   کسی بھی قسم کی کارروائی سے پہلے سکول ملکان بچوں اور انکے والدین سے موقف سننے کے پابند ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کسی سکول کے خلاف شکایت موصول ہونے پر محکمہ تعلیم  تحقیقات کرے گا اور سکول کے خلاف کارروائی ہوگی، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سکول باقاعدگی سے والدین اور اساتذہ کی ملاقات ( پی ٹی ایم)  کا اہتمام کریں گے۔

مزیدخبریں