نیا سسٹم متعارف،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نےباضابطہ طور پر ایک ساتھ تعاون کر کے ایک’’ نیا ای پیمنٹ سسٹم‘‘ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آسانی سے رقم جمع اور دوسری جگہ بھجوائی جاسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ترقی نادرا کی ’’ ون لنک‘‘ کے ساتھ شراکت کے نتیجے میں ہوئی ہے، ون لنک بینکوں کے ڈیجیٹل معاملات سے متعلق خدمات فراہم کر نےوالی کمپنی ہے، دونوں حکام نے ای-ادائیگی کے نظام کو تیار کرنے اور اس کا انتظام کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک اتحاد بنایا گیاہے۔
اس شراکت داری کی بدولت نادرا ڈیجیٹل ادائیگی کی خصوصیات کے ساتھ 17 ہزار ای سہولت آؤٹ لیٹس کو مکمل اے ٹی ایم میں تبدیل کر دے گا، یہ آؤٹ لیٹس فنڈ کی منتقلی، کیش ان اور کیش آؤٹ، پبلک ٹو گورنمنٹ، گورنمنٹ ٹو پبلک اور پبلک ٹو پبلک پیمنٹس ادائیگیاں کرنے کے قابل ہوں گے۔
@NadraPak rolls out #ePayment platform by successfully integrating @esahulatHQ and #1LINK -Thus enabling 17000+ outlets to perform fund transfer, cash, #P2G #G2P & #P2P payments
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) September 9, 2022
40K+ bank account holders can do cash transactions thru #biometric verification
#KYC #innovation pic.twitter.com/kiWRmOSwcU
معاہدے پر نادرا چیئرمین طارق ملک کا کہناتھا کہ نادرا اپنی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے اداروں کو بااختیار بنا کر ای گورننس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ نادرا کی ای سہولت پاکستان میں مالی ادائیگیوں کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل سروسز میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈیجیٹل سسٹم سے ریاستی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔
یہ اتحاد نادرا آؤٹ لیٹس کو ملک بھر میں 16 ہزار 500 ون لنک کی صلاحیت کو دوگنا کرے گا جس کے ذریعےلوگ آسانی سے رقم جمع اور نکال سکیں گے۔