اسلامی تعلیمات کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن کا بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے ٹائم ٹیبل اور سالانہ امتحانات میں نمبروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے ٹائم ٹیبل اور سالانہ امتحانات میں نمبروں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ پرائمری سکولوں میں پانچویں جماعت تک ہفتہ میں 3 پریڈ ہونگے۔ ہائی سکولوں میں دہم جماعت تک ہفتہ میں 4 پریڈ ہونگے۔ پہلی سے دہم جماعت تک ہر کلاس میں 50 نمبر کا پیپر ہوگا۔ غیر مسلم طلبہ سے اخلاقیات کے مضمون کا امتحان لیا جائے گا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام سکولوں کو قرآن مجید پڑھانے بارے شیڈول جاری کر دیا۔