استعفیٰ واپس لینے کا معاملہ۔ پی ٹی آئی نے عبدالشکور شاد کو پارٹی سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویؓ ڈیسک) پی ٹی آئی نے ایم این اے عبدالشکور شاد کو پارٹی سے نکال دیا ، جس پر عبدالشکور نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے ایم این اے عبدالشکور شاد کےاستعفیٰ واپس لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے عبدالشکورشاد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔جس پر عبدالشکور نے عدالت سے رجوع اوربیان دیا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ پارٹی آفس میں ٹائپ کرکے استعفے سپیکر کو دیے گئے ہیں۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے استعفیٰ منظوری کیخلاف پی ٹی آئی ایم این اے عبدالشکور شاد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 246 کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ وکیل کے مطابق استعفے پر نہ کوئی تاریخ تھی نہ ہی کسی کو ایڈریس کیا گیا تھا۔