تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کو ایف آئی اےنے طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے پانچ رہنماوں کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ارشد داد کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے14 ستمبر کوطلب کیا گیا ہے۔عاطف خان، جمال انصاری کو بیان رکارڈ کرانے کیلئے 13 ستمبر کو طلب کیا گیا، سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی سردار اظہر طارق خان کو بیان رکارڈ کرانے کیلئے 13 ستمبر کو طلب کرلیا، فنانس ایڈوائزر پی ٹی آئی سراج احمد کو بیان رکارڈ کرانے کیلئے14 ستمبر کو طلب کرلیا،ایف آئی اے نے اس سے پہلے عمران خان کو بھی پارٹی کی مالی تفصیلات کے لیے خط لکھا تھا۔عمران خان نے ایف آئی اے کو کسی بھی قسم کا جواب جمع نہیں کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ واپس لینے کا معاملہ۔ پی ٹی آئی نے عبدالشکور شاد کو پارٹی سے نکال دیا