فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی فٹ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیاکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی فٹ ہوگئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہنواز دہانی کو سری لنکا کے خلاف اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ۔
فاسٹ بولر ہندوستان کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوکر سپر فور کے دو اہم میچز افغانستان اور سری لنکاکیخلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے ،تاہم شاہ نوازدھانی اب فٹ ہیں اورانہوں نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے۔شاہ نوازدھانی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پوری رفتار سے باولنگ کی پریکٹس کی۔ دوسری جانب فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرکو ابھی تک فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیا ن ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلاجائے گا ۔ایشیا کپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کوہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل شام سات بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل :قومی ٹیم میں کون کونسی تبدیلیاں متوقع ؟؟