جیل جانے کیلئے تیار ، بیگ بھی پیک کر رکھا ہے ، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ضلعی تنظیموں سے کہہ دیا ہے کہ میری کال کا انتظار کرو اور تیاری رکھو،تمام ضلعی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہمارے احتجاج پر تشدد اور شیلنگ کی مگر عوام ان کے ڈرانے کے باوجود سڑکوں پر نکلی ۔ضمنی الیکشن میں مسٹر ایکس نے ان کی پوری مدد کی مگر اس کے باوجود بھی یہ ہار گئے ۔اب یہ مجھے نااہل کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھ پر کیسز کئے ،میرے اوپر دہشتگردی اورتوہین مذہب کے کیسز کئے گئے ، پولیس مجھے پکڑنے کیلئے آرہی تھی،میں جیل جانے کیلئے تیار بیٹھا تھا ،جیل کیلئے بیگ بھی پیک کیا ہواتھا جیل تو میرے لئے بڑی چھوٹی چیز ہے میں تو جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،میں کال دوں گا،پرامن احتجاج کر کے زبردستی الیکشن کروائیں گے۔توہین عدالت کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کر وں گا۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے بجلی،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دیں،انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا،یہ لوگ پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں،ان کے پیسے باہر پڑے ہیں جو باہر سے حکم ملے گا وہ کریں گے۔امریکا کے ڈر سے انہوں نے روس سے گندم اور سستا تیل نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کو ایف آئی اےنے طلب کرلیا