پاکستان میں مزید بڑے ڈیم بناناہوں گے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں لوگ مدد کیلئے آگے آئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا۔آرمی چیف نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرچکا ہوں۔ سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے منچھر جھیل میں ہوئی،منچھرجھیل اور حمل جھیل آپس میں مل چکی ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کاچیلنج بھی درپیش ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مدد کررہی ہے،ہمیں پاکستان میں مزید بڑے ڈیم بناناہوںگے۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں لوگ مدد کیلئے آگے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان دوسرے نوٹس پر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے