سرکاری ملازم بجلی چورنکلا، چوری پکڑے جانے پر واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات، وقار حسین )ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ، نارووال سے سرکاری ملازمی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ،گاؤں تکیہ پلاٹ میں کاروائی کے دوران محکمہ ہیلتھ کا سرکاری ملازم بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،ملزم نے تاروں کو ڈائریکٹ کنڈے ڈالے ہوئے تھے ملزم رمضان نے واپڈا اہلکاروں پر اپنے ساتھیوں کے سمیت دھاوا بول دیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست دائر کروا دی گئی ۔
دوسری جانب خیرپور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں مزید 10سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، ایکسیئن تاج محمد ماکو کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے لیے آپریشن کیا گیا،
10سے زائد افراد کے خلاف تھانہ ای سیکشن اور شاہ لطیف تھانے پر 2الگ الگ مقدمے درج کرائے گئے ہیں ،بجلی چوروں کے خلاف پوری ڈویزن میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،چوری اور دیفالٹر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،ایکسیئن کا کہنا تھا کہ آپریشن وفاقی حکومت اور سی او کے احکامات پر کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادی سارہ بنت سعد انتقال کر گئیں