آذربائیجان کی سرزمین میں نام نہاد صدارتی انتخابات,دفتر خارجہ سے اہم بیان آ گیا

Sep 10, 2023 | 11:52:AM
آذربائیجان کی سرزمین میں نام نہاد صدارتی انتخابات,دفتر خارجہ سے اہم بیان آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)آذربائیجان کی سرزمین میں نام نہاد صدارتی انتخابات پر دفتر خارجہ نے موقف جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے پاکستان قرہ باغ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختار علاقہ سمجھتا ہے،غیر قانونی طور پر نصب شدہ حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے،ایسی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادی سارہ بنت سعد انتقال کر گئیں