(24نیوز)سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کا آپریشن جاری، بیدیاں روڈ لاہور پر واقع شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا گیا۔
شالیمار تھیٹر میں پابندی کے باوجود رقص والے سٹیج ڈرامے کی نمائش جاری تھی۔ تھیٹر منیجر ملک محمود اختر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے فوری کارروائی کے بعد تھیٹر سیل کر دیا۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تھیٹر مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں، سٹیج ڈراموں کے سکرپٹس کی منسوخی کے بعد ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ہر 10 منٹ سے پہلے ایک طلاق، آخروجہ کیا؟
اُن کا کہنا مزید تھا کہ تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش کیلئے پہلے سکرپٹ کی منظوری لازمی شرط ہوگی، ڈرامے کی نمائش سے قبل اس کی فل ڈریس ریہرسل کرائی جائے گی۔ ریہرسل پرفارمینس کا معائنہ خود حکومتی نمائندگان کریں گے۔