(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےایک مکان پر چھاپہ ایک کروڑ کی بھاری مالیت میں ڈالرز برآمد ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مکان سے ملزمان مشتاق خان اور آغا اعجاز کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان کی نشاندہی پر مکان میں چھپائے گئے بھاری مقدار میں ڈالرز برآمد کر لئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ تھی۔بتایا گیا ہےکہ ان ڈالرز کو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔
مزید پرھیں:پاکستان کی معاشی مشکلات حل، ورلڈ بینک سے اچھی خبر آ گئی