(ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔
رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس اسٹیشن پر ایک ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔
پروجیکٹ کیلئے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم اقدام،موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم
دیہات چمکیں گے پر سالانہ پانچ ارب 18 لاکھ 28 ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب ڈھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکھٹے ہوں گے۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر محمد ارشاد کے مطابق شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔ کامیاب منصوبے کیلئے ٹیکس عائد کیا ہے، پٹواری نمبردار کوڑا ٹیکس اکھٹا کرنے میں مدد کریں گے۔