آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 10, 2023 | 20:12:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔ جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑٰ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور،پاک بھارت میچ میں بارش رک گئی

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم مرطوب رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں بارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور کشمیر میں چند مقامات پر شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں