وینیٹی نمبرپلیٹ سکیم کیلئے مفتی قوی کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کی خبریں جھوٹی نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے وینیٹی نمبرپلیٹ سکیم کیلئے مفتی عبدالقوی کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں ،کہا جا رہا تھا کہ وینیٹی نمبر پلیٹ کی تشہیر کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے ،محکمہ نے وینیٹی نمبر پلیٹ کا نا تو باقائدہ آغاز کیا ھے اور نہ ہی کسی کو اس سکیم کی تشہیر کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے ۔
محکمہ ایکسائز وینیٹی نمبر پلیٹ کے باقائدہ اجراء کیلیے قوانین و ضوابط کو حتمی شکل دے رہا ہے جن کی تکمیل کے بعد اخبارات و ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام کو اطلاع و راہنمائی فراہم کی جائے گی۔،محکمہ ایکسائز نے ایسے افسران و ملازمین جو سوشل میڈیا کے ذریعے وینیٹی نمبر پلیٹ کے اجراء کے بارے میں گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف فوراُ تادیبی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
اسی سلسلے میں ڈائریکٹر موٹر لاہور کو مفتی قوی کو اعزازی طور وینیٹی پلیٹ دینے پر معطل کردیا گیا ہے ،ڈائریکٹر موٹرز لاہور چودھری آصف کو تبدیل کرکے سیکرٹری ایکسائز آفس رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے ،راناقمرالحسن سجاد کو ڈائریکٹر موٹرز لاہور تعینات کردیا گیا ہے ،چوہدری آصف نے اعزازی طور مفتی قوی ون نمبر پلیٹس دی تھی،جس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے سخت ایکشن کا عندیہ دیا تھا،سیکرٹری ایکسائز نے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔