بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسردلی بابوکاانتقال

Sep 10, 2024 | 09:05:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر دلی بابو50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسردلی بابو کو گزشتہ دنوں علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،ان کا انتقال پیرکی صبح چنائی میں ہوا۔

دلی بابو کی اچانک موت سے تامل فلم انڈسٹری گہرے صدمے کاشکارہے،اداکاراوردیگرشخصیات ان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی بابوپروڈکشن ہاؤس ایکسس فلم فیکٹری کے بانی تھے جس کے بینرتلے انہوں نے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں۔

مزیدخبریں