جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار

Sep 10, 2024 | 09:10:AM
 جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں پولیس نے کریم آباد سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ، جعلی وردی، جعلی پولیس کارڈ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم پولیس کی وردی میں شہریوں کو لوٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق کریم آباد کے قریب کارروائی کرکے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم پولیس کی وردی پہن کر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا، گرفتار ملزم سے پولیس جیکٹ، اسلحہ، پولیس کارڈ، شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ کررہے ہیں، ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔