آنجہانی اداکاروکاس سیٹھی کی آخری پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کوچھو لیا

 انہوں نے

Sep 10, 2024 | 09:25:AM
آنجہانی اداکاروکاس سیٹھی کی آخری پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کوچھو لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی آنجہانی اداکاروکاس سیٹھی کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو جذباتی کردیا۔ 

وکاس دوروزقبل حرکت قلب بند کے ہونے کے باعث چل بسے تھے،انہوں نے 2000ء کے عشرے میں "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی"اور"کسوٹی زندگی کی"جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔ 

وکاس سیٹھی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 12 مئی کومدرزڈے کے موقع پر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ محبت بھری تصویر شیئر کی تھی،اس تصویرمیں وکاس سبز کُرتا اورسفید پاجامہ پہنے والدہ کے ساتھ بیٹھے نظر آئے جبکہ ان کی والدہ ایک تھالی سجارہی تھیں۔ 

وکاس نے پوسٹ میں لکھا تھا"ہیپی مدرزڈے،ماں میں آپ سے بہت محبت کرتاہوں۔"

اس جذباتی پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کوچھو لیاخاص طور پر جب ان کی موت کی خبرسامنے آئی۔

وکاس کی آخری پوسٹ پرمداحوں نے جذباتی تبصرے کیے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا"آپ کی ککو کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔" ایک اور نے لکھا کہ "آپ بہت جلد چلے گئے،دل ٹوٹ گیا ہے۔"