میری جان کوخطرہ ہے،مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، محمود بھٹی

اگرمجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وہی ہوں گے جنہوں نے میرے خلاف کیس کئے ہیں

Sep 10, 2024 | 09:51:AM

(ویب ڈیسک)پاکستانی نژادنامورفرانسیسی فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے کہا ہے کہ ان کی جان کوخطرہ ہے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

لاہورکی سول کورٹ میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ ان کی زمین پرناجائز قبضہ کیا گیا اوروہ تین سال سے عدالتوں کے چکرلگارہے ہیں،اگرانہیں کچھ ہوا تواس کے ذمہ داروہی ہوں گے جنہوں نے ان کےخلاف کیس کئے ہیں۔

لاہورکی سول کورٹ میں جج محمد وسیم نے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زمین پرقبضے کے خلاف کیس کی سماعت کی اورمحمود بھٹی نے عدالت کے روبروپیش ہوکراپنی حاضری مکمل کروائی۔

وکیل محمود بھٹی نے کہا کہ یہ دوبھائیوں کے درمیان ایک زمین کا تنازعہ ہے جبکہ محمود بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس زمین پرانہوں نے یتیم خانہ اورقبرستان بنانا ہے ۔

دوسری جانب سیشن عدالت کے جج فرحان نبی نے محمودبھٹی کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمنیر بھٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی اور سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں