ریاض میں ملازمین کی موجیں،اب ہفتے میں 3 چھٹیاں ہونگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میں ملازمین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نجی کمپنی نے ہفتہ وار کام کیلئے 5 کے بجائے 4 دن مقرر کردیئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب میں پہلی کمپنی شمار کی جارہی ہے جس نے اپنے ملازمین کی خاطر 2 کے بجائے 3 دن کی ہفتہ وار تعطیل پرعملدر آمد شروع کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کام کا ہفتہ وار دورانیہ کم کرنے جبکہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے سے جہاں ملازمین بھی خوش ہیں جبکہ کام کے معیار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ذمہ دار نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ بہترین ہے، اس سے کارکنوں میں کام کرنے کی صلاحیت جبکہ کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید مہنگا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
کمپنی کے ایک کارکن نے مزید کہا کہ میں جدہ میں رہائش پذیر ہوں جبکہ کمپنی ریاض میں ہے، اس فیصلے سے مجھے تین دن کا وقت مل جاتا ہے ویک اینڈ پر میں اپنے شہر آرام سے جاسکتا ہوں۔
ایک خاتون کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس پرعملدرآمد کیا گیا ہے، اس فیصلے سے کارکنوں کو سہولت مل گئی ہے، اب ہمیں آرام کا بھی کافی وقت مل جاتا ہے،ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں بھی وقت گزار سکتے ہیں۔