ڈالر سستا ،پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان

Sep 10, 2024 | 10:22:AM
 ڈالر سستا ،پاکستان سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا جبکہ کاروبار کے  آغاز پر پاکستان  سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے.

تبادلہ مارکیٹ میں ترسیلات زر میں اضافے کے زیراثر پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر  278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

 ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگاہو کر 281 روپے 3 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے،گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 283 پوائنٹس گرکر 78615 پوائنٹس پر بند ہوا،جہاں مارکیٹ میں 10 ارب 12 کروڑ روپےمالیت کے 49 کروڑ شیرز کے سودے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید مہنگا

دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 316 پوائنٹس کی تیزی اور 79ہزار 200 پوائنٹس کی حد بحال ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔