"بسمل"میں حریم فاروق کے نامناسب مناظردکھانے پرنادیہ خان کااظہاربرہمی

حریم فاروق ایک شاطرلڑکی کا کردارکررہی ہیں جواپنے باس سے دولت کی خاطرشادی کرلیتی ہے

Sep 10, 2024 | 10:47:AM

(24نیوز)اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں آن ایئرہونے والے ڈرامے "بسمل"میں حریم فاروق کے نامناسب مناظردکھانے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ہدایت کاروکیمرامین پرشدیدتنقید کی ہے۔

نادیہ خان نے 24نیوز کے شو"کیا ڈراما ہے"میں ڈرامہ سیریل "بسمل"میں حریم فاروق کی اداکاری،ڈرامے کی کہانی،منظرنگاری اوردوسرے معاملات پرتبصرہ کیا ہے،اس شوکے میزبان مکرم کلیم ہیں۔

پروگرام کے دوران جہاں انہوں نے"بسمل" کی کہانی کو قدرے حقیقی زندگی کی کہانی قراردیاتووہیں حریم فاروق کو نامناسب انداز میں دکھانے پراظہاربرہمی بھی کیااورکہاکہ ہدایت کار اور کیمرامین نے کیوں حریم فاروق کونامناسب اندازمیں دکھایا؟ان کے جسم کے پیچھے سے کیوں بولڈ میں دکھایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ حریم فاروق کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ کیمرامین انہیں کس طرح دکھارہا ہے لیکن کیمرامین اور ہدایت کار کو خوب معلوم تھا کہ وہ کیا دکھا رہے ہیں،ہدایت کار اور کیمرامین کو کسی صورت حریم فاروق کو اس طرح نہیں دکھانا چاہیے تھاجس طرح انہوں نے انہیں دکھایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ ان سمیت تمام افراد کو اپنے ڈراموں کی ہیروئن اچھے انداز اور جسمانی خدوخال میں چاہیے،ان کے اس طرح مناظر شوٹ نہ کئے جائیں،اگر کیمرامین اور ہدایت کار نے شوٹنگ کے دوران ریکارڈنگ کرلی تھی تواسے ایڈیٹنگ کے دوران ہٹایا اور بہتر کیا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔

نادیہ خان کی جانب سے ڈرامے میں حریم فاروق کونامناسب اندازمیں دکھائے جانے کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اس پرکمنٹس کرتے ہوئے ان کے تبصرے کو ڈراما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ویسے ہی عام تقریبات میں اداکارائیں بولڈ اورمختصرلباس پہنتی ہیں اوراب انہیں ڈرامے کے مناظرپر اعتراض ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ "بسمل"میں حریم فاروق نے ایک شاطرلڑکی کا کردارادا کیا ہے جواپنے باس سے دولت کی خاطرشادی کرلیتی ہے۔

مزیدخبریں