عیناآصف کی نئی ڈرامہ سیریل”وہ ضدی سی“کااوایس ٹی اور ٹیزرآگیا

اوایس ٹی”سنتا نہیں“احمد جہانزیب نے گایا ہے،عیناآصف منفی کردارکررہی ہیں

Sep 10, 2024 | 12:21:PM
عیناآصف کی نئی ڈرامہ سیریل”وہ ضدی سی“کااوایس ٹی اور ٹیزرآگیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اُبھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف ”مائی ری“ اور”بےبی باجی“ کے بعد اب نئی ڈرامہ سیریل ”وہ ضدی سی“ میں نظر آئیں گی جس کا او ایس ٹی اور ٹیزر حال ہی میں جاری کیاگیا ہے۔

اس ڈرامے کااو ایس ٹی ”سنتا نہیں“ کو معروف گلوکار احمد جہانزیب نے گایا ہے،اوایس ٹی میں عینا آصف اور دیگر مرکزی کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

”وہ ضدی سی“مومنہ درید پروڈکشنز کی پیش کش ہے جبکہ ندیم صدیقی نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

 اس ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں علی عباس،شازیل شوکت، دانیال افضال خان،وسیم عباس،فرح صدیق اورغزالہ بٹ شامل ہیں۔

عیناآصف اس ڈرامے میں منفی کردارادا کررہی ہیں جس سے مداحوں میں تجسس مزیدبڑھ گیا ہے تاہم کچھ مداحوں کاخیال ہے کہ عینا آصف کو بزرگ اداکاروں کے ساتھ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں جو ان کی ذہنی سطح کو بھی متاثر کر سکتے ہیں ۔