پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، رہنماوں کی گرفتاری پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا

Sep 10, 2024 | 12:43:PM
پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، رہنماوں کی گرفتاری پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف، عامر شہزاد)پاکستان تحریکِ انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج کے پی ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، اجلاس آج سہ پہر دو بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں  تمام ارکان کو لازمی شرکت کی ہدایت کردی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ہنگامی پارلیمانی پارٹی اجلاس صوبائی اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی،  رہنماوں اوراراکین کی گرفتاری پر ڈسکشن کی جائے گی جبکہ  آگے کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کے خلاف اہم فیصلوں کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، یوسف رضا گیلانی نے نیب و عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

 ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے،خیال رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخو علی امین گزشتہ رات 7  گھنٹے تک پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

سی ایم ہاوس ذرائع  کا کہنا ہے کہ  جنگل کا قانون نہیں ہے ،کسی کاباپ ہمارے سی ایم کوہاتھ تک نہیں لگاسکتا وزیر اعلی صبح 5بجے قریب پہنچ چکے ہیں،اس وقت وہ  آرام کررہے ہیں۔