برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی 

یہ سال انتہائی سخت تھاجب زندگی چند لمحوں میں بدل گئی،جلد عوامی مصروفیات شروع کرنے کاعزم 

Sep 10, 2024 | 13:04:PM
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی اوران کی کیموتھراپی مکمل ہوچکی ہے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق شہزادی نے اپنے علاج اورصحت پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سال انتہائی سخت تھا، جب زندگی چند لمحوں میں بدل گئی تھی۔

کیٹ مڈلٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ بہت جلد عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

انہوں نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اپنے شوہرشہزادہ ولیم اوربچوں کے ساتھ فلمائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادی کے کینسر سے مکمل صحت یاب ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتےہیں۔