( عمیر عظمت ) صنعتی شہر فیصل آباد میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،ایف بی آر نے درآمدات سیلز ٹیکس وصولی میں 61 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر فیصل آباد میں خام مال، مشینری اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافے کے سبب ایف بی آر کو سیلز ٹیکس وصولی میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران درآمدات سے سیلز ٹیکس 4ہزار 837 ملین روپے وصول کر لیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران سیلز ٹیکس وصولی 3 ارب روپے رہی تھی جبکہ درآمدات سے انکم ٹیکس 663 ملین روپے جمع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے غائب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور 8 گھنٹے بعد منظر عام پر آگئے
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔