نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے اگلا قدم کیا ہوگا؟اہم خبر آگئی

Sep 10, 2024 | 13:08:PM

(راؤدلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ،  پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے میاں نواز شریف مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق مسلم لیگ ن کو چاروں صوبوں میں منظم کرنے کے معاملہ پر سربراہ ن لیگ نواز شریف ملک گیر دورے کریں گے،نوازشریف سینیئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ ،پھر خیبر پختونخواکا دورہ کریں گے۔
تینوں صوبوں کےبعد نوازشریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے اور  جنوبی پنجاب میں پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،اس  کے علاوہ  بلوچستان میں پارٹی کوازسرنو متحرک کرنے کیلئےتنظیم نو کریں گے اور  پارٹی کے مخلص ،دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، سپیکر نے واقعے کا نوٹس لے لیا

 ذرائع کے مطابق  پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا،تحصیل سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا جبکہ  دوسرےمرحلے میں چاروں صوبوں میں یوسیز تک تنظیم سازی کاعمل مکمل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں