(ویب ڈیسک)اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی شادی کاجوڑاتیاری کے وقت جل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شادی پر کسی اورکاجوڑاپہنا۔
سعدیہ امام نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کپڑوں کا کام کرتی تھی،شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ میری امی کا پسندیدہ رنگ تھا،مجھے بہت دکھ ہوا،میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پرپہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویرمانگی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔
سعدیہ امام نے کہا کہ اس طرح میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا اور بعد میں ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔