"کسان خوشحال، پاکستان خوشحال" ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

Sep 10, 2024 | 15:47:PM

(راؤدلشاد)کسان خوشحال، پاکستان خوشحال، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا محمد نوازشریف کسان کارڈپراجیکٹ  شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم اینیشیٹیوز سے متعلق اجلاس ہوا،  اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، زراعت عاشق حسین کرمانی ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری زراعت و دیگر حکام نے  شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف  نے    صوبہ بھر میں  کسان کارڈ کی ترسیل اور زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جاری اعلان کے مطابق گرین ٹریکٹر سکیم ، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ ،ٹیوب ویل سولرائزیشن کا جلد آغاز کیا جائے گا ، صوبہ بھر کے 136 میں 40 ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آج سے آغاز ہوگا۔

ہر تحصیل میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کوکسان کارڈ مہیا کئے جائیں گے، کاشتکار 15 اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کیلئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا، کسان کارڈ سے 5لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا، پنجاب کے بیشتر علاقے  اوکاڑہ ،بہاولپور ،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے بعد کاشتکار زرعی مال سے بیج ،کھاد ، پیسٹی سائیڈ مشاورت ، قرض ودیگر سہولتیں لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ  پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹرینگ شروع کردی گئی ہے ، ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کے لئے مشورے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق  اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگا، ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی حاصل  کریں گے، سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔
حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ سبسڈی دے گی،20ستمبر کو ایڈ آنے کے بعد کاشتکار اپلائی کر سکیں گے ،زرعی ٹیوب ویل سولرلائزیشن سکیم آخری مراحل میں جلد آغاز ہوگا،الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔

مزیدخبریں