روہت شیٹھی نے فلم"سنگھم اگین"کا کلائمکس تبدیل کردیا

اضافی مناظر کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانےوالی فیکٹری میں کی گئی 

Sep 10, 2024 | 15:58:PM
روہت شیٹھی نے فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم میکرروہت شیٹھی نے اپنی مقبول فلم سیریز"سنگھم" کی نئی فلم "سنگھم اگین" کا کلائمکس تبدیل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم "سنگھم اگین" کی نمائش سے 2 ماہ قبل کلائمکس کے ایکشن سینز کو مزید جاندار بنانے کے لیے مزید سینز کا اضافہ کیا ہے،اب کلائمکس میں شامل کیے گئے اضافی مناظر کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری میں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے کلائمکس کے نئے مناظر میں 500 لوگوں کو جمع کیا کیونکہ ایکشن سین میں بڑا ہجوم دکھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عامرخان کااپنی فلموں کے ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے بڑا فیصلہ

فلم "سنگھم اگین" میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیے ہیں جبکہ دپیکا پڈکون،اکشے کمار،رنویرسنگھ اور ٹائیگر شیروف سمیت دیگر بالی وواسٹارز نے فلم میں اسپشل انٹری دی ہے۔ 

"سنگھم اگین"یکم نومبر2024ء کو ریلیز کی جائے گی۔