سالانہ 10 کروڑسیاح,سعودی عرب نے ہدف سات سال پہلے حاصل کر لیا
اب سعودی عرب نے 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو مدعو کرنے کا نیا ہدف مقرر کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے اپنے وژن 2030 کے تحت سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کو مدعو کرنے کا ہدف سات سال پہلے ہی حاصل کر لیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی سالانہ رپورٹ 2024 کے مطابق سعودی عرب کی سیاحت کی آمدنی 2023 میں 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور سیاحت سے آمدنی میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے،سیاحت کے شعبے کی قومی پیداوارمیں براہ راست اوربلاواسطہ شراکت داری 11.5 فیصد رہی جو 2034 تک 16 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت نے سعودی عرب کے خدمات کے توازن کوسرپلس میں تبدیل کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک اب بین الاقوامی زائرین سے زیادہ کمائی کر رہا ہے جتنا کہ وہ بیرونی سیاحت پر خرچ کرتا ہے جبکہ بیرونی سیاحت میں کمی آئی ہے،سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں نے کورونا کے بعد تفریحی خرچ میں اضافہ کیا ہے۔
وژن 2030 کے تحت سعودی عرب نے ابتدائی طور پر 2030 تک سالانہ 100 ملین سیاحوں کو مدعو کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سعودی عرب نے 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو مدعو کرنے کا نیا ہدف مقرر کیا ہے جواس کی عالمی سیاحتی منزل بننے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔