(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ایسے میں ڈالر کی روز بروز بڑھتی قیمت کو اچانک سے ریورس گیئر لگ گیا ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.62 روپے پر بند ہو ا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 280.95 روپے کا ہوگیا ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یوور 1.58 روپے سستا ہوکر 309.52 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.42 روپے کمی کے بعد 367.23 روپے کا ہوگیا ، یو اے ای درہم بھی 3 پیسے کمی سے 76.50 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد 74.73 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج مین آج کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،100 انڈیکس 671 پوانٹس اضافے سے 79 ہزار 287 کی سطح پر بند ہوا ، آج 13 ارب روپے مالیت 50 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔