پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی 2 روز کیلئے رکنیت معطل

Sep 10, 2024 | 18:11:PM
پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی 2 روز کیلئے رکنیت معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فلک ناز کو 2روز کے لیے معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل ووڈا کی جانب سے اظہار خیال کے دوران پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فلک ناز نے انہیں نازیبا الفاظ سے پکارا  جس پر فیصل وواڈا نے  چیئرمین سینیٹڑ یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ چیئر مین صاحب خاتون رکن نے گالی دی ہے ،اس خاتون کو معطل کریں یہ مذاق بند کرائیں  ،گالی حذف کرنے سے کام نہیں چلے گا ،خاتون رکن معافی مانگیں یا تین سال کے لیے معطل کریں ، جس پر  یوسف رضا گیلانی نے خاتون رکن سینیٹر کو 2 روز کیلئے معطل کر دیا ۔