چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹڑ گوہر کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر کو پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمات میں ڈسچارج کیا گیا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے گرفتار کیا تھا اور اس سے قبل پولیس نے شیر افضل کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے شیر افضل کے گرفتار ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں پناہ لی تھی، تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر گرفتاری دینے خود پارلیمنٹ سے باہر آگئے تھے۔