پی ٹی آئی نیب ترامیم کیخلاف تھی اور اب اسی سے فائدہ اٹھا لیا ، فیصل واوڈا

Sep 10, 2024 | 18:41:PM
پی ٹی آئی نیب ترامیم کیخلاف تھی اور اب اسی سے فائدہ اٹھا لیا ، فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نیب ترامیم کے خلاف تھی ،مگر تحریک انصاف نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھا لیا ،یہ کس قسم کی سیاست ہے ۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے  فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لیڈرز ایک ماحول دیتے ہیں ،آرمی چیف نے اپنے ادارے کو ماحول دیا  ،جنرل عاصم منیر نے اپنے جنرل کا احتساب شروع کر دیا ہے ،اس بینچ مارک کے تحت ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے ۔

 پی ٹی آئی جلسے میں مریم نواز سے متعلق بیانات پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کرینگے؟ آج مریم نواز کی باری ہے ، کل ہماری ماں بہن کی باری ہوگی ، اس دوران پی ٹی آئی سینیٹر  نے انہیں نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا تو چیئر مین سینیٹر  یوسف رضا گیلانی  نے پی ٹی آئی سینیٹر کی رکنیت 2 روز کیلئے معطل کر  دی ۔