گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ

Sep 10, 2024 | 18:48:PM
گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) گزشتہ کئی عرصے سے ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار  ہے جس کے باعث تمام تجارتی سیکٹر میں بھی گراوٹ نظر آئی ہے جس میں سرفہرست اٹو سیکٹر ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف کمنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی گئی اور مختلف سکیمز بھی متعارف کروائی گئیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ اٹو سیکٹر کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے دو ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12 ہزار 671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں  گاڑیوں کی فروخت کی تعداد 17 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے 2 ماہ کے مقابلے  میں گاڑیوں کی فروخت میں 4 ہزار 617 یونٹس کا اضافہ ہوا ہے، اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں گاڑیوں کی فروخت ایک فیصد اضافے سے 8699 یونٹس رہی  ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں بھی کمی کی امید ہے جو کہ اٹو سیکٹر کے لئے فائدہ مند ہو سکتی ہے،رپورٹ کو  دیکھا جائے تو 2023 آٹو سیکٹر کا بد ترین سال تھا ، اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہ موجودہ اضافہ انڈسٹری کے لئے اچھا ہے لیکن آٹو سیکٹر کے بد ترین سال سے مقابلہ کرنا درست نہیں ہے ، شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آنے سے آٹو سیکٹر زبردست پرفارم کر سکتا ہے۔