شیر افضل مروت اور زین قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن پارلیمنٹیرینز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی ہے ، ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے ، ملزمان میں شیر افضل مروت ، زین قریشی ، جمشید دستی ، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، نسیم شاہ اور احمد چٹھہ شامل ہیں ۔