(24 نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن پارلیمنٹیرینز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی ہے ، ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے ، ملزمان میں شیر افضل مروت ، زین قریشی ، جمشید دستی ، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، نسیم شاہ اور احمد چٹھہ شامل ہیں ۔