خیبر پختونخوا اسمبلی نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کیخلاف قرارداد منظور کرلی

Sep 10, 2024 | 19:01:PM

(عامر شہزاد) خیبر پختونخوا اسمبلی نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کرلی۔
کے پی کے اسمبلی میں  اداروں کی سیاست میں مداخلت  کیخلاف قرار داد منظور کر لی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام سرانجام دے،
فوج کے کچھ افسران کی مداخلت ان کے اپنے حلف سے انحراف ہے،حلف سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے،یہ اسمبلی ان افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی کی  استدعا کرتی ہے ،فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ چند افسران کی ضد اور مفاد نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے،جو افسران سیاست میں ملوث ہیں وہ سیاست سے دور رہیں،سیاست کو فوج کی مداخلت سے پاک کیا جائے،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کاروائی کی مزمت کرتے ہیں،وفاقی حکومت قومی اسمبلی پر حملہ کی ذمہ دار ہیں،پی ٹی آئی قیادت کو جلد رہا نا کیا گیا تو حالات کے ذمہ دار فوج کے چند افسران ہونگے۔

مزیدخبریں