موبائل استعمال کرنے میں مصروف نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاشف چودھری ) بورے والا میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نہ معلوم نوجوان کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو احکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ایکسپریس ٹرین بورے والا سے ہوکر گزر رہی تھی جس دوران ایک نامعلوم نوجوان جو موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف تھا وہ اس ٹرین کے تلے میں آکر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو احکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی جیب سے بجلی کا بل ملا ہے مگر تاحال ابھی تک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ریلوے پولیس کی جانب سے کارروائی کے لئے نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حادثے کے آدھے گھنٹہ بعد ٹرین کو لاہور کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔