انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کر دی

Sep 10, 2024 | 19:19:PM

(اشرف خان) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری  آئی ہے ، معروف کمپنی انڈس موٹرز نے اپنےکرولا کراس کے مختلف ویریئنٹ پر لاکھوں روپے کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کرولا کراس کے 4ویریئنٹ کی قیمت میں 8.5 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے ،2ماڈل پر ساڑھے 8 لاکھ روپے جبکہ 2ماڈل پر 9 لاکھ روپے کی بڑی کمی  کی گئی ہے ،کرولا کراس کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں قیمت میں کمی کی گئی ہے ،کرولا کراس کی کم سے کم قیمت 72 لاکھ 99 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 89 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔

مزیدخبریں