انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Sep 10, 2024 | 19:37:PM
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد )پاکستان کیخلاف3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ،انگلینڈ کے سکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک ، 

برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی،  بین ڈکٹ ،  جوش ہل ، جیک لیچ ،اولی پوپ،  میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔

نینشل بینک سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے باعث وینیوز میں چینجنگ   کا امکان ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے،پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔