پی سی بی نے انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ ملتوی کردیا

Sep 10, 2024 | 19:37:PM
پی سی بی نے انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ ملتوی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے  قومی انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونے والی قومی انڈر 19 چیمپئن شپ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے، 14 ستمبر سے شروع ہونے والا انڈر 19 ون ڈے کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ انڈر 19 چیمپئن شپ کے میچز کے پہلے روز کا کھیل آج شروع ہونا تھا، بتایا گیا ہے کہ انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کا نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔