تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Sep 10, 2024 | 20:06:PM
 تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال  سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تاہم با لا ئی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز  اسلام آباد اور گردوانوح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں،خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہستان ، بٹگرام ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،چترال سوات ،دیر، پشاور، کو ہاٹ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب  میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں جہلم، گجرات، خو شاب، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، میا نوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تاہم شام کے او قات میں مو سی خیل،ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔