(ملک اشرف)الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے انٹر پارٹی الیکشن پرانکوائری فیصلے کے خلاف درخواست پر کل سماعت ہو گی ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی ،جسٹس چودھری محمد اقبال پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے ،بیرسٹر گوہرخان سمیت تین عہدیداروں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء و پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان ایڈوکیٹ کل اہم پریس کانفرنس کریں گے ،حامد خان ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے ،حامد خان و دیگر وکلاء رہنماء لاہور ہائیکورٹ بار میں کل ساڑھے بجے اظہار خیال کریں گے،اعلی عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے متعلق ممکنہ ترامیم کے خلاف اظہار ہوگا ۔