(اویس کیانی )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، قومی اسمبلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نقاب پوش اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سے ساری صورتحال کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ،سپیکر قومی اسمبلی میں آج اجلاس میں رولنگ دی تھی کہ وہ سارے معاملے کو خود دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹرین کو قومی اسمبلی سے احاطہ( اندر) سے گرفتار نہیں کیا گیا، سی سی ٹی وی شواہد کے مطابق کسی پارلیمنٹرین کو قومی اسمبلی نے اندر سے گرفتار نہیں کیا گیا ، سپیکر ایاز صادق کل کے اجلاس میں ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔