اسرائیلی میڈیاپی ٹی آئی کیلئے سرگرم،ایک اور اخبارعمران خان کی حمایت میں سامنے آگیا

Sep 10, 2024 | 21:05:PM

(احمد منصور )حالیہ دنوں میں اسرائیل کی میڈیابانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں کافی سرگرم ہے،اسرائیل کا ایک او ربڑا اخبار بانی پی ٹی آئی ئی کی حمایت میں سامنے آگیا،عمران خان کے حق  میں مہم شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل کے بعد یروشلم پوسٹ  بھی بانی پی ٹی ائی کے حق میں سامنے آ گیا،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر یروشلم ٹائمز میں واویلامچ گیا،یروشلم ٹائمز نےاپنی خبر میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے ایکس پر بیان کا حوالہ بھی دیا،یروشلم ٹائمز نے اپنی خبر میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکومت اور فوج مخالف بیانات کو بھی خوب اچھالا۔ 
  یروشلم پوسٹ  نے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں آرٹیکل پبلش کردیا، آرٹیکل میں قانون توڑنے والے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں کا تذکرہ کیا،پی ٹی آئی کا مقدمہ پیش کیا، گرفتاریوں پر پولیس کا موقف یکسر نظر اندازکیا ،خبر  میں علی امین گنڈا پور کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیرکی،اپنے آرٹیکل میں صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ 
  پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر ہونے والے پتھراو کا سرے سے ذکر نہیں کیا گیا، زخمی ہونیوالے سینئر پولیس افسران کا ذکر نہیں کیا  پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے لیے بھرپور لابنگ کی گئی،اسرائیلی لابی بانی پی ٹی آئی کے لیے حمایت کھل کر سامنے آنےلگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا دی گئی 
 

مزیدخبریں